راہل گاندھی کا ’دبنگ‘ اسٹائل میں لگا پوسٹر، 2019 میں بی جے پی کو چٹائیں گے دھول

ملک میں تبدیلی کا وقت ہے اور حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اس کی پہلی جھلک یو پی کے گورکھپور میں دیکھنے کو ملی۔ کانگریس کارکنان نے شہر میں پوسٹر لگا کر راہل گاندھی کو ملک کا محافظ بتا دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاقہ گورکھپور کی سڑکوں پر نئے سال کے پیش نظر راہل گاندھی کے بڑے بڑے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹروں میں راہل گاندھی کو ’سنگھم اسٹائل‘ میں ایک پولس والے کی وردی میں دکھایا گیا ہے، جو ملک کی حفاظت کے جذبے سے بھرا ہوا ہے۔ پیر کے روز شہر کے چوک چوراہوں پر یہ پوسٹر کانگریس کارکنان نے لگائے ہیں۔ پوسٹر میں راہل گاندھی کو ’جن رکشک‘ یعنی عام لوگوں کا محافظ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’راہل گاندھی جی کی سنامی میں، ڈوب گئے جَن وِرودھی پانی میں‘‘۔

گورکھپور کے کانگریس کارکنان نے کیک کاٹ کر نئے سال کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ 2019 میں راہل گاندھی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ پوسٹر میں راہل گاندھی کو ایک پولس والا دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر میں لکھا گیا ہے ’’ریٹرن 2019 جَن رکشک۔ وقت ہے بدلاؤ کا-2019‘‘۔ اس کے نیچے کی لائن میں لکھا ہے ’’میں ملک کی حفاظت کروں گا، یہ ملک میری جان ہے، اس کی حفاظت کے لیے میرا دل اور میری جاں قربان ہے‘‘۔ ٹھیک ان لائنوں کے نیچے بیچ سمندر میں پھنسی ایک کشتی ہے جس پر پی ایم مودی اور امت شاہ کو سوار دکھایا گیا ہے۔کشتی پر سوار یہ دونوں لیڈر کہہ رہے ہیں ’’صاحب اقتدار ہاتھ سے جا رہا ہے۔‘‘ پھر اس کے نیچے لکھا ہے ’’راہل گاندھی جی کی سنامی میں، ڈوب گئے جَن ورودھی پانی میں‘‘۔

کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک کی عوام کو ٹھگنے والوں کے لیے راہل گاندھی ایک دَبنگ ہیں۔ اس سے پہلے کارکنان نے راہل گاندھی کے پوسٹر کو تلک لگایا اور ان کی آرتی کرانھیں ملک کا آئندہ وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے نئے سال 2019 کا کیک کاٹ کر جشن منایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Dec 2018, 9:09 PM