پرتگیاؤں اور کارکنوں کے دم پر کانگریس بنائے گی حکومت: اجے کمار للو
اجے کمار للونے کہا کہ کانگریس پارٹی اور پرینکا گاندھی واحد ایسی لیڈر ہیں جو یوگی حکومت سے لڑسکتی ہیں۔ سال 2022 میں مکمل اکثریت کی حکومت بننے جا رہی ہے۔
لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار رہنے کا دعوی کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے اتوار کو کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس اپنی پرتگیاؤں اور کارکنوں کے دم پر مکمل اکثریت کی حکومت بنانے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بس صبر کا دامن پکڑے رہیے ... ظفر آغا
الیکشن کمیشن کے ذریعہ ورچول ریلی کی ہدایت کا سہرہ کانگریس کے سر باندھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان سب سے پہلے ریاستی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ورچولی ریلی اور میٹنگ کرنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے اپنے سبھی مجوزہ پروگراموں کو منسوخ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ ورچول ریلی کی جائے۔ جبکہ وزیر اعظم مودی سرکاری رقم کا استعمال کر کے اپنی ریلیوں میں بھیڑ اکٹھا کر کے کافی خوش ہو رہے تھے۔
اجے کمار للونے کہا کہ یوپی کو پرینکا گاندھی کی شکل میں ایک نیا لیڈر مل چکا ہے جو عوام کے مسائل اور ریاست کی ترقی کی بات کر رہی ہیں۔ سال 2022 میں عوام نے بی جے پی کے صفایا کا ذہن بنالیا ہے۔ کانگریس پارٹی اور پرینکا گاندھی واحد ایسی لیڈر ہیں جو یوگی حکومت سے لڑسکتی ہیں۔ سال 2022 میں مکمل اکثریت کی حکومت بننے جا رہی ہے۔
کانگریس لیڈر اجے کمار للو نے کہا کہ چاہے دلت ہراسانی کا معاملہ ہو یا پھر بیٹوں کے خلاف مظالم کا، لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کا معاملہ ہو یا بیٹیوں کی احترام و حق کی لڑائی ’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘ کا نعرہ یا پھر 40 فیصدی خواتین کو ٹکٹ دینے کا اعلان، خواتین کی باختیاری کی سمت میں تاریخی قدم کانگریس نے ہی اٹھائے ہیں اور 6 کروڑ خواتین کی آبادی نے بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔