ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت کو بنایا ہدف تنقید

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ مودی جی کی طرف سے ایک اور 'گڈ مارننگ گفٹ۔ ایندھن کی لوٹ کی گیارہویں قسط! گزشتہ 13 دنوں میں 8 روپے فی لیٹر کا اضافہ۔ 'لوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی
رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اسے ’ایندھن کی لوٹ‘ قرار دیا، کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مودی جی کی طرف سے ایک اور 'گڈ مارننگ گفٹ۔ ایندھن کی لوٹ کی گیارہویں قسط! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ۔ گزشتہ 13 دنوں میں 8 روپے فی لیٹر کا اضافہ۔ 'لوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

سرجے والا کا ردعمل آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد آیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول کی قیمت 103.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.67 روپے ہے۔ پچھلے مہینے کانگریس نے مرکز سے مطالبہ کیا تھا کہ ایندھن اور گیس سلنڈر کی قیمتوں کو اسی سطح پر بحال کیا جائے جیسا کہ کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دوران تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔