تین ریاستوں میں وزرائے اعلیٰ کا اعلان نہ کرنے پر کانگریس نے بی جے پی کو بنایا نشانہ، پوچھا- تاخیر کیوں؟

جے رام رمیش نے کہا، ’’تین دن گزر چکے ہیں اور بی جے پی چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لیے اپنے وزرائے اعلیٰ کا اعلان بھی نہیں کر پائی ہے۔ تاخیر کے لیے بی جے پی سے سوال کیوں نہیں پوچھے جا رہے؟’’

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس نے تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے لیے اپنے وزرائے اعلیٰ کے ناموں کا اعلان نہ کرنے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ’’تین دسمبر کو انتخابی نتائج آنے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں نام نہاد تاخیر کے لیے میڈیا میں تمام اور مختلف لوگوں کی جانب سے کانگریس پارٹی پر تنقید کی جا رہی تھی۔ تلنگانہ کے لیے ہمارے وزیر اعلیٰ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور وہ آج عہدے سنبھالنے جا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’لیکن تین دن گزر چکے ہیں اور بی جے پی چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لیے اپنے وزرائے اعلیٰ کا اعلان بھی نہیں کر پائی ہے۔ حقیقت میں ہو رہی اس تاخیر کے لیے بی جے پی سے سوال کیوں نہیں پوچھے جار ہے ہیں؟"


خیال رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کے اے ریونت ریڈی نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ ان کے ساتھ سینئر لیڈر مالو بھٹی وکرمارکا نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر تملسائی سندرراجن نے ایل بی اسٹیڈیم میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ایک عوامی تقریب کے دوران ریونت ریڈی اور دیگر وزرا ریونت ریڈی، وکرمارکا اور 10 وزرا کو اسٹیڈیم میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ایک عوامی تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔

دریں اثنا، بی جے پی میں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے اگلے وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر غور و خوض اور فیصلہ میں تاخیر پر کافی چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔