راجیو گاندھی کی برسی پر کورونا متاثرین کے لیے کانگریس نے اٹھایا بڑا قدم

کانگریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کانگریس پارٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس بار راجیو گاندھی کی برسی پر اشتہار دینے کے بجائے یہ ساری رقم مزدوروں، کامگار بھائیوں کی مدد کے لئے لگائی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی:کانگریس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی پر جمعرات کو ان کی یاد میں دیئے جانے والے اشتہار وغیرہ میں خرچ ہونے والے پیسوں کو کامگاروں کی مدد میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ ’’آج سابق وزیراعظم اور بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی جی کی قربانی کے دن پر ملک کے ہر شہری نے انہیں یاد کر کے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔‘‘


کانگریس نے کہا کہ ’’کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کانگریس پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار برسی پر اشتہار دینے کے بجائے یہ ساری رقم مزدوروں، کامگار بھائیوں کی مدد کے لئے لگائی جائے گی۔ پورے ملک میں کانگریس کارکنان نے بھی اس یوم تحریک پر ہر ضرورت مند کی خدمت کا عزم لےکر اپنی ہر کوشش اس سمت میں مرکوز کرنے کا عہد دہرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔