کانگریس کا کورونا کنٹرول روم: ’سیاسی کام چھوڑ کر صرف عوام کی مدد کریں‘ راہل گاندھی کی کارکنان سے اپیل

کانگریس نے ریاستی اکائیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنے اور کورونا مریضوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے ریاستی اکائیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنے اور کورونا مریضوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے فوری طور پر ایک کنٹرول روم قائم کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم ہر روز ریاستی یونٹوں کے کنٹرول روم سے رابطہ کرے گا اور معلومات کو شیئر کرے گا۔ کانگریس کے کنٹرول روم کی ذمہ داری منیش چترتھ، ڈاکٹر اجے کمار ، پون کھیڑا اور گردیپ سنگھ سپل کے سپرد کی گئی ہے۔


اس سے قبل پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ سسٹم فیل ہے اس لئے عوامی مفاد کی بات کرنا ضروری ہے۔ اس بحران میں، ملک کو ذمہ دار شہریوں کی ضرورت ہے۔ اپنے کانگریس ساتھیوں سے میں درخواست کرتا ہوں کہ سبھی سیاسی کام چھوڑ کر صرف عوام کی مدد کریں، ہر طرح سے ملک کے عوام کے دکھ درد کو دور کریں۔ کانگریس کنبے کا یہ مذہب ہے‘‘۔

اس دوران کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا ویکسین کی مختلف قیمتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ’’ایک ملک ، دو ویکسین کمپنیاں ، پانچ مختلف قیمتیں۔

کوشیلڈ ویکسین کی قیمت، مودی حکومت کے لئے 150، صوبائی حکومت کے لئے 400، ہسپتال اور عام لوگوں کے لئے 600۔ کویکسین ٹیکے کی قیمت، مودی حکومت کے لئے 150، صوبائی حکومت کے لئے 600 اور ہسپتال اور عام لوگ وں کے لئے 1200 روپے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Apr 2021, 1:11 PM