یوم تاسیس: کانگریس کا آج ’آئین بچاؤ، بھارت بچاؤ‘ مارچ
مودی حکومت کی غیر آئینی پالیسیوں کے خلاف پارٹی اپنے یوم تاسیس پر آج ملک بھر میں ’آئین بچاو بھارت بچاؤ‘ کے پیغام کے ساتھ پرچم مارچ نکالے گی جس میں پارٹی کے کارکن اور اہم لیڈر حصہ لیں گے
کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غیر آئینی پالیسیوں کے خلاف پارٹی اپنے یوم تاسیس پر آج ملک بھر میں ’آئین بچاو بھارت بچاؤ‘ کے پیغام کے ساتھ پرچم مارچ نکالے گی جس میں پارٹی کے کارکن اور اہم لیڈر حصہ لیں گے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ یوم تاسیس پر 28 دسمبر کو کانگریس کارکن پرچم لہرائیں گے اور ’آئین بچاو بھارت بچاؤ' کے پیغام کے ساتھ ریاستوں کے دارالحکومت میں پرچم مارچ نکالیں گے۔ اس دوران مقامی زبان میں آئین کے دیباچے کو پڑھا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آسام کے گوہاٹی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لیں گے جس میں پارٹی کے پردیش کے اہم لیڈر بھی موجود رہیں گے۔ مسٹر گاندھی اس دوران جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ آسام میں شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر لاگو کرنے کی زبردست مخالفت ہو رہی ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ مودی حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور اس اسی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے قومی شہریت قانون کی مخالفت کے بعد 24 دسمبر کو مرکزی کابینہ نے قومی آبادی رجسٹر اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Dec 2019, 9:30 PM