سونیا رائے بریلی اور راہل امیٹھی سے ہوں گے امیدوار، کانگریس کی پہلی فہرست جاری
لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے کانگریس کی طرف سے 15 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے، سونیا گاندھی رائے بریلی اور راہل گاندھی امیٹھی سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔
لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے کانگریس نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اتر پردیش کی 11 سیٹوں پر کانگریس نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اتر پردیش کی 11 کے علاوہ گجرات کی 4 سیٹوں پر بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق کانگریس صدر راہل گاندھی اپنی موجودہ پارلیمانی سیٹ امیٹھبی سے ہی چناؤ لڑیں گے جبکہ یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اپنی روایتی سیٹ رائے بریلی سے چناؤ لڑیں گی۔
کانگریس کی پہلی فہرست کے مطابق سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید پھر سے یو پی کی فرخ آباد سیٹ سے میدان میں اتریں گے۔ اس کے علاوہ سہارنپور سے عمران مسعود، اناؤ سے انو ٹنڈن، اکبر پور سے راجا رام پال، بدایوں سے سلیم اقبال شیروانی، جالون سے برج لال کھبری، کشی نگر سے آر پی این سنگھ اور فیض آباد سے نرمل کھتری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اتر پردیش کے امیدوار
سہارنپور - عمران مسعود
بدایوں - سلیم اقبال شیروانی
دھورارا - جیتن پرساد
اناؤ - انو ٹنڈن
رائے بریلی - سونیا گاندھی
امیٹھی - راہل گاندھی
فرخ آباد - سلمان خورشید
اکبر پور - راجا رام پال
جالون (ایس سی) - برج لال کھبری
فیض آباد - نرمل کھتری
کشی نگر - آر پی این سنگھ
گجرات کے امیدوار
احمد آباد ویسٹ (ایس سی) - راجو پرمار
آنند - بھرت سنگھ ایم سولنکی
وڈودرا - پرشانت پٹیل
چھوٹا ادئے پور (ایس ٹی) - رنجیت موہن سنگھ راٹھوا
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔