اجے رائے وارانسی میں پھر کانگریس کے امیدوار

اترپردیش کے وارانسی لوک سبھا علاقے میں وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف کانگریس نے اپنے پرانے امیدوار اجے رائے کو میدان میں اتارا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے ایک اور فہرست جاری کر دی ہے ، فہرست میں اترپردیش کے دو حلقوں کے لئے امیداروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پارٹی نے وارانسی سیٹ پر اجے رائے کو امیدوار بنایا ہے۔اس کے ساتھ ہی گورکھپور سے مدھوسودن تیواری کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ گورکھ پور وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا انتخابی حلقہ ہونے کی وجہ سے زیر بحث ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے بھوجپوری کے اداکار روی کشن کو امیدوار بنایا ہے۔

پارٹی نے وارانسی سے اجے رائے کو دوبارہ انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گورکھ پور سے مدھوسودن تیواری کو امیدار بنایا گیا ہے۔ کانگریس نے اب تک 424لوک سبھا سیٹوں کےلئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے بی جے پی کے امیدوار کے بطور انتخابی میدان میں ہیں۔ وہ دوسری مرتبہ یہاں سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ ادھر ، سماجواد پارٹی اور بی ایس پی کی طرف سے شالنی یادو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ کانگریس، بی جے پی اور اتحاد کے علاوہ کافی تعداد میں آزاد امیدوار بھی وارانسی سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Apr 2019, 8:10 PM