کانگریس نے جموں و کشمیر کے عوام کے آئینی حقوق کی حفاظت کا عزم کیا ہے: ملکارجن کھڑکے

کانگریس صدر نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے پارٹی کی سات ضمانتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضمانتیں سماجی انصاف اور اقتصادی بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کر کے ایک روشن مستقبل لائیں گی

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑکے نے اتوار کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے پارٹی کی وابستگی کو دوہراتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کا عزم کیا ہے۔ کھڑکے نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے کانگریس کی سات ضمانتوں کا مقصد اس خطے کے لیے ایک روشن مستقبل کی شروعات کرنا ہے۔

کھڑکے نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’کانگریس نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے آئینی حقوق کی حفاظت کا عزم کیا ہے۔ ہمارا ترقی پسند ترقیاتی ایجنڈا سب کے لیے ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ ضمانتیں سماجی انصاف اور اقتصادی بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کر کے ایک روشن مستقبل لائیں گی۔‘‘


قبل ازیں، کانگریس نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے سات ضمانتوں کا اعلان کیا۔ پارٹی کی پہلی ضمانت کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے ہر خاندان کو 25 لاکھ روپے تک مفت علاج اور ہر ضلع میں ایک سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ان ضمانتوں میں کشمیری پنڈتوں کی بحالی کے لیے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی منصوبہ بندی کا نفاذ اور او بی سی کمیونٹی کے لیے آئین کی بنیاد پر حقوق کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔ دیگر ضمانتوں میں خاندان کی خواتین سربراہوں کو 3000 روپے ماہانہ مالی مدد اور ہر خاندان کے ہر رکن کے لیے 11 کلو اناج کی فراہمی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔