کرناٹک میں کانگریس کا ’راج بھون چلو‘ مارچ، پریانک کھڑگے نے گورنر کو بی جے پی کی کٹھ پتلی قرار دیا
کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت اور کانگریس حکومت کے درمیان تنازع جاری ہے۔ کانگریس نے گورنر کے خلاف احتجاج کے لیے ہفتہ کو 'راج بھون چلو' کا اہتمام کیا ہے
بنگلورو: کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت اور کانگریس حکومت کے درمیان تنازع جاری ہے۔ کانگریس نے گورنر کے خلاف احتجاج کے لیے ہفتہ کو 'راج بھون چلو' کا اہتمام کیا ہے۔ کانگریس لیڈر پریانک کھڑگے نے کہا ہے کہ یہ مارچ آئین کو بچانے کے لیے نکالا جا رہا ہے۔ بہت سی چیزیں غیر آئینی طریقے سے ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راج بھون کا استعمال مرکز کے اشاروں پر کیا جا رہا ہے۔ گورنر بی جے پی کی کٹھ پتلی بن کر رہ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف مقدمہ چلانے میں اتنی جلدی کیوں ہے؟ سدارمیا کے معاملے میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کسنے کیا تھا، ایک آر ٹی آئی کارکن نے۔ کیا تفتیش مکمل ہو چکی ہے، کیا اسے کسی اور ایجنسی نے سپورٹ کیا ہے، نہیں۔ لیکن کمار سوامی کے کیس میں، جیسا کہ جناردھن ریڈی کے کیس میں، تفتیشی ایجنسیوں نے استغاثہ کی درخواست کی ہے۔ یہ گورنر کی میز پر سڑ رہا ہے۔ گورنر ان 4-5 لوگوں کے خلاف مقدمہ چلانے یا اس کی منظوری دینے میں دلچسپی کیوں نہیں لے رہے؟
خیال رہے کہ کانگریس کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس مارچ میں کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے، ایم ایل سی اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ سب نے اسمبلی کے باہر گاندھی مجسمہ کے سامنے متحد ہو کر احتجاج کیا۔ اس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور دیگر ایم ایل اے راج بھون کی طرف مارچ شروع کر دیا۔
کرناٹک کانگریس کے لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ کئی مرتبہ احتجاج کے باوجود گورنر نے اپنا موقف نہیں بدلا۔ چنانچہ آخر کار تمام ایم ایل اے اور ایم پی احتجاجاً گورنر ہاؤس جا رہے ہیں کہ وہ متعصبانہ انداز میں کام کر رہے ہیں اور ریاست کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔ جس طرح سے وہ کام کر رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ صرف بی جے پی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک کارکن نے گورنر سے میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) اراضی الاٹمنٹ معاملے میں سی ایم سدارمیا کے خلاف شکایت درج کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایک آر ٹی آئی کارکن کی شکایت کی بنیاد پر گورنر نے سی ایم سدارمیا کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کی منظوری دی۔
قابل ذکر ہے کہ میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) گھوٹالے کا معاملہ تقریباً 5000 کروڑ روپے کا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی بیوی پاروتی کو میسور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (مڈا) میں ایک گھوٹالے سے فائدہ ہوا ہے۔
اپوزیشن کا الزام ہے کہ سدارمیا کی اہلیہ کو شہر کے ایک دور دراز علاقے میں 3.40 ایکڑ اراضی کے حصول کے بدلے متبادل پلاٹ دیا گیا تھا۔ اس زمین کی مارکیٹ قیمت ان کی اپنی زمین سے زیادہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔