’سی ایم انکل! کلاسز کو بھگوا رنگ دینے سے پہلے بیت الخلاء تیار کرائیں‘ کرناٹک میں کانگریس نے شروع کی مہم

کانگریس نے مہم کا آغاز ہیش ٹیگ ’سی ایم انکل‘ کے ساتھ کیا اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے کلاس رومز کو پینٹ کرنے کے بجائے بچوں کے لیے بیت الخلا بنانے کی اپیل کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بنگلورو: کرناٹک کانگریس نے ریاستی حکومت کی 'ویویکا یوجنا' کے خلاف مہم شروع کی ہے، جس کے تحت نئے بنائے گئے کلاس رومز کو بھگوا رنگ دیا جائے گا۔ کانگریس نے مہم کا آغاز ہیش ٹیگ ’سی ایم انکل‘ کے ساتھ کیا اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے کلاس رومز کو پینٹ کرنے کے بجائے بچوں کے لیے بیت الخلا بنانے کی اپیل کی۔ مہم کے ذریعے کانگریس نے اسکولی بچوں کی جانب سے بومئی سے سوال کئے ہیں۔

پارٹی نے ٹوئٹ کیا، "ریاست بھر کے اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ بچے بیت الخلا کے بغیر مشکلات کا شکار ہیں۔ سی ایم انکل اسکول کی عمارتوں کو زعفرانی رنگ میں پینٹ کرنے سے پہلے بیت الخلاء بنائیں، پینے کا صاف پانی اور ایسی سہولیات فراہم کریں جس سے بچے اسکولوں کی طرف راغب ہوں۔


کانگریس نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت سوامی وویکانند کے نام پر اس اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جو سائنس اور منطق کو فروغ دیتے تھے لیکن وزیر اعلیٰ طلبا میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے آگے نہیں آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ کرناٹک حکومت نے ’وویکا اسکیم‘ کے تحت 8100 کلاس رومز کو زعفرانی رنگ دینے کا کا منصوبہ بنایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔