کانگریس صدر سونیا گاندھی اسپتال میں داخل، حالت مستحکم
کانگریس صدر سونیا گاندھی کو کورونا سے متعلق پریشانیوں کے سبب دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس کی اطلاع دی۔
نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی کو کورونا سے متعلق پریشانیوں کے سبب دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس کی اطلاع دی۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ خیال رہے کہ سونیا گاندھی حال ہی میں کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جس کے بعد وہ روبہ صحت ہو رہی تھیں لیکن آج دقت پیش آنے کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آندھی کی نذر ہونے کے بجائے اقدام کی ضرورت ہے... سید خرم رضا
رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا، ’’کانگریس صدر سونیا گاندھی کو آج کورونا سے متعلق پریشانیاں پیش آنے کے بعد گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں نگہداشت کے لئے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ ہم تمام کانگریس لیڈران اور خیرخواہان کی نیک دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘
غورطلب ہے کہ اس ماہ کے شروع میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پارٹی نے کہا تھا کہ گاندھی اپنی رہائش گاہ پر ہی تنہائی میں زیر علاج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی صدر نے ان تمام لوگوں سے اپنی جانچ کرانے کی اپیل کی تھی جو ان کے رابطے میں آئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Jun 2022, 3:21 PM