’کانگریس کا پلینری اجلاس تاریخی رہے گا ‘

م۔افضل نے بتایا کہ اس سہہ روزہ اجلاس میں جو کئی لحاظ سے تاریخی ہو گا ملک کی سبھی ریاستوں اور اضلاع سے کانگریس کارکنان، ورکنگ کمیٹی کے ارکان اور مدعوئین حصہ لیں گے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

یو این آئی

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کا سہ روزہ مکمل اجلاس شروع ہو چکا ہے جو کہ سابقہ موقعوں سے کئی لحاظ سے مختلف ہوگا جس میں بی جے پی کو انتخابی شکست دینے کے لئے مستقبل کے ممکنہ اتحاد کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس میں نئی سوچ کے فروغ پر خاص توجہ دینے اور کانگریس پارٹی میں تجربہ کار اور نوجوان لیڈروں کا موثر امتزاج پیدا کر نے کے لئے اس اجلاس میں پارٹی لیڈروں کے بجائے امور پر فوکس کیا جائے گا تاکہ پارٹی اپنے سیکولر انداز فکر سے عملی استفادہ کے ذریعہ نئی بلندیوں کوچھوسکے ۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
کانگریس کے پلینری سیشن میں شرکت کے لئے پہنچتے راہل گاندھی اور منموہن سنگھ

اجلاس کے پہلے دن پارٹی صدر کے عہدے پر راہل گاندھی کے انتخاب کی توثیق بھی کی جائیگی۔کانگریس کے سنیئر لیڈر م افضل نے بتا کہ16 تا 18 مارچ اجلاس کی تما م تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں کانگریس کے نئے صدر راہل گاندھی پارٹی کا ویزن دستاویز پیش کریں گےجس سے لوک سبھا اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کا خاکہ تیار کرنے میں مدد لی جائے گی۔

م ۔ افضل نے یو این آئی کو بتا یا کہ اس اجلاس میں بی جے پی کو انتخابی شکست دینے کے لئے مستقبل کے ممکنہ اتحاد کا بھی جائزہ لیا جائے۔ اس لحاظ سے اس اجلاس کو پارٹی اجلاس کے سلسلے کی محض ایک کڑی پر محمول نہ کیا جائے۔پارٹی کا پچھلا مکمل اجلاس 2010میں دہلی میں ہی ہواتھا۔

م۔افضل نے بتایا کہ اس سہہ روزہ اجلاس میں جو کئی لحاظ سے تاریخی ہو گا ملک کی سبھی ریاستوں اور اضلاع سے کانگریس کارکنان، ورکنگ کمیٹی کے ارکان اور مدعوئین حصہ لیں گے ۔

اجلاس میں پارٹی ملک کی ترقی کا ایک نیا اور رفتار زمانہ سے ہم آہنگ خاکہ بھی پیش کرنے جا رہی ہے جس میں بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل سے رجوع کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے ذریعہ ملک کی تقدیر بدلنے کا متحمل بنانے پر غور کیا جائے گا۔موضوع بھی اٹھایا اور کہاکہ نوجوانوں کو روزگار اور کسانوں کو انکا حق ملنا چاہئے ۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/ANI">@ANI</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@ANI
کانگریس کے پلینری اجلاس کے دوران موجود راہل گاندھی، سونیا گاندھی و دیگر شرکاء

ذرائع کا کہنا ہے کہ روایتی اسٹیج شو کو سابقہ موقعوں کی طرح اہمیت نہیں دی جائے گی۔ ممکن ہے کہ صدرر کانگریس بھی تقریر کے وقت ہی اسٹیج پر نظر آئیں۔واضح رہے کہ مسٹر گاندھی اپنے نائب صدر کے زمانے سے خواتین ،دلت، آدی واسی اور پسماندہ لوگوں کو پارٹی میں ذمہ دارانہ طور پر سرگرم عمل دیکھنے کی وکالت کرتے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Mar 2018, 6:03 PM