کانگریس آزادی کی نئی لڑائی لڑے گی: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے کہا کہ جمہوری نظام میں جتنی زیادہ آواز اٹھائی جائے گی، اتنی یہ مضبوط ہوگی، لیکن موجودہ حکومت ہر سطح پر آواز کو دبانے کا کام کر رہی ہے۔
وارانسی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا نے وزیراعظم نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ’انگریزی حکومت‘ جیسا ’تانا شاہ‘ رویہ اپنے کا الزام لگایا اور ’آزادی کی لڑائی‘ کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کے تعاون سے گاوں گاوں تک کانگریس کے نظریات پہنچانے کی اپیل کی۔
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بدھ کو وارانسی میں ایک روزہ ’کانگریس کارکن سماگم‘ سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیراعظم کا نام لئے بغیر ان کی حکومت کا موازنہ انگریزی حکومت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ انگریز ی حکومت کے وقت تب حکومت کرنے والے غیرملکی تھے اور آج یہیں کے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ برس کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے طلبا پر لاٹھی چار کرنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جمہوری آواز اٹھانے والوں کو مسلسل دبایا جارہا ہے۔ تمام جمہوری اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے جس سے لگتا ہے کہ ملک میں غلامی کے وقت جس طرح سے انگریز تانا شاہی طریقہ سے کام کرتے تھے، اسی طرح سے موجودہ حکومت کام کررہی ہے۔ انہوں نے بی ایچ یو کی ایک طالبہ سے آج ہوئی اپنی بات چیت شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اور حق کی آواز اٹھانے والی طالبات کے کنبہ کے لوگوں سے تحریری طورپر لیا گیا کہ وہ مظاہرے میں حصہ نہیں لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں جتنی زیادہ آواز اٹھائی جائے گی، اتنی یہ مضبوط ہوگی لیکن موجودہ حکومت ہر سطح پر آواز کو دبانے کا کام کر رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔