ویڈیو: بی جے پی کو دہلی میں ہرانے کے لئے ہمیں اتحادی کی ضرورت نہیں، ہارون یوسف

دہلی کانگریس کے کارگزار صدر ہارون یوسف کا کہنا ہے کہ دہلی میں بی جے پی کو ہرانے کے لئے کانگریس کو کسی اتحادی کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نیا جوش ہے اور ہر طبقہ کی حمایت اسے حاصل ہے۔

user

قومی آواز بیورو

قومی آواز سے گفتگو کے دوران دہلی کانگریس کے کارگزار صدر ہارون یوسف نے کہا کہ کانگریس اپنے دم پر مضبوط جماعت ہے اور بی جے پی کو دہلی میں ہرانے کے لئے اسے کسی اتحادی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی کیجریوال حکومت کے جھوٹے وعدوں سے لوگ اب عاجز آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت چنندہ ایشوز پر تشہیر کرتی ہے جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تین ہندی بیلٹ کی ریاستوں میں کانگریس نے بی جے پی کو شکست دی ہے اسی طرح دہلی میں بھی بی جے پی کو ہرانے کا دم کانگریس میں ہے۔

ہارون یوسف نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں کو ہی دہلی کے لوگ مسترد کر دیں گے۔

واضح رہے کہ ہارون یوسف کو حال ہی میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کا کارگزار صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر دو کارگزار صدر بھی مقرر کئے گئے ہیں جبکہ دہلی کانگریس کی باگ ڈور شیلا دیکشت کو سونپی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔