کانگریس رکن پارلیمنٹ وسنت کمار کا جسد خاکی اہل خانہ کے حوالہ

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار کا جسد خاکی، صحت کے تمام پروٹوکول پر عمل کرنے کے بعد ہفتہ کی صبح ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنئی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار کا جسد خاکی، صحت کے تمام پروٹوکول پر عمل کرنے کے بعد ہفتہ کی صبح ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

تامل ناڈو کی کنیا کماری لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار کا جمعہ کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کے جسد خاکی کو موٹی پولی تھین کور سے ڈھک کرایک شفاف باکس میں رکھا گیا ہے اور ایمبولینس کے ذریعہ ٹی نگر میں نٹیسن روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا ۔ یہاں ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے رکھا گیا ہے۔

وسنت کمار کی کمپنی وسنت اینڈ کمپنی اور وسنت ٹی وی کے ملازمین سمیت متعدد افراد نے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور انہیں خراج عقید پیش کیا۔ آنجہانی کی روح کے احترام کے طور پر ، ان کے گھر کے آس پاس کے سارے تاجروں نے اپنی دکانیں بند رکھیں ۔ ان کے ذریعہ کئےگئے سماجی کاموں کے پوسٹر بھی ان کی رہائش گاہ کے قریب لگائے گئے ہیں۔


ان کا جسد خاکی صبح ساڑھے دس بجے تک ان کی رہائش گاہ پر رکھا جائے گا۔ اس کے بعد اسے ٹی این سی سی ہیڈکوارٹر ’ستیامورتی بھون‘ لے جایا جائے گا ، جہاں کانگریس کے رہنما اور مختلف سیاسی ممبران آنجہانی کی روح کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ دن کے قریب دو بجے ، ان کے جسد خاکی کو کنیا کماری کے قریب آبائی گاؤں لے جایا جائے گا جہاں کل ان کی آخری رسوم ادا کی جائیں گی ۔

اہم بات یہ ہے کہ وسنت کمار پہلے ممبر پارلیمنٹ ہیں جو کورونا انفیکشن کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ 10 اگست کو ، کورونا انفیکشن ہونے کے بعد انہیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں انہوں نے قریب 20 دن تاحیات جدوجہد کے بعد جمعہ کی رات آخری سانس لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔