کورونا کے ساتھ ساتھ مودی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں سے ملک پریشان: سنیل جاکھڑ

پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا کہ کورونا کے قہر کی وجہ سے معیشت کو بڑا خطرہ ہے تو ہندوستانی حکومت نے ٹیکس بڑھا دیئے ہیں تاکہ لوگوں تک کچے تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کا فائدہ نہیں پہنچے

پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ
پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ کورونا کے قہر اور مرکزی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے مندی کی مار سے پریشان لوگوں کو مودی حکومت مہنگے پٹرولیم مصنوعات بیچ کر لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے آج یہاں کہا کہ بین الاقوامی تیل بازار میں کچے تیل کی قیمت اب اپنی سب سے نچلی سطح پر ہے، لیکن مرکزی حکومت ملک کے عوام کو مہنگا تیل بیچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت نازک دور سے گزر رہی ہے، ترقی کی شرح نچلی سطح پر ہے، روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں، لوگوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے اور بینک بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ ایسے برے اقتصادی حالات میں ہی کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔


ان کے مطابق اقتصادی مندی کے ایسے حالات میں لوگ امید کرتے ہیں کہ ہماری حکومت ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی لیکن اسے ملک کی بدقسمتی کہا جائےگا کہ اس مشکل دور میں ہندوستانی حکومت لوگوں کی مشکلوں کو حل کرنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بے قابو کر کے ملک کے لوگوں اور کاروبار کو پوری طرح تباہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔

پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہاکہ کورونا کے قہر کی وجہ سے معیشت کو بڑا خطرہ ہے توہندوستانی حکومت نے ٹیکس اور بڑھا دیئے ہیں تاکہ لوگوں تک کچے تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کا فائدہ نہیں پہنچے۔ سنیل جاکھڑ نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکل اقتصادی حالات اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو قابو میں کیا جائے اور صورت میں لوگوں کی مدد کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔