بھارت بچاؤ ریلی: ہمیں اس ملک کو تباہی سے بچانا ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے رام لیلا میدان میں منعقد عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کو تباہی سے بچانا ہے جو ہماری آئینی ذمہ داری ہے ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

14 Dec 2019, 12:27 PM

ہمیں اس ملک کو تباہی سے بچانا ہے: پرینکا گاندھی

ہمارا ملک کچھ سالوں پہلے تک جو ترقی کر رہا تھا اور پوری دنیا میں میں ہندوستان کو ایک اقتصادی طاقت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا لیکن بی جے پی کی حکومت کے دور میں ہم نیچے کی جانب جا رہے ہیں۔ ’بھارت بچاؤ ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے رام لیلا میدان میں منعقد عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کو تباہی سے بچانا ہے جو ہماری آئینی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور معیشت تباہ ہ رہی ہے لیکن ہر اخبار اور ہورڈنگس پر لکھا ہوا ہے کہ مودی ہے تو ممکن ہے۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ مودی کے دور میں سو روپے فی کلو کی پیاز ممکن ہے ، چار کروڑ نوکریوں کا جانا ممکن ہیں، پندرہ ہزار کسانوں کی خودکشی ممکن ہے، نو رتن کمپنیوں کی بکری ممکن ہے اور ٓئین کو بدلنا ممکن ہے۔ واضح رہے جب پرینکا یہ کہہ رہی تھیں تو عوام خود کہہ رہے تھے ’ممکن ہے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔