’منی پور کو امن کی ضرورت، تشدد کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں‘، گورنر سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی کا بیان

راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے کچھ راحت کیمپوں کا دورہ کیا، ان راحت کیمپوں میں خامیاں ہیں، حکومت کو اس کے لیے کام کرنا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر راہل گاندھی منی پور کی گورنر انوسوئیا اوئیکے سے ملاقات کرتے ہوئے</p></div>

کانگریس لیڈر راہل گاندھی منی پور کی گورنر انوسوئیا اوئیکے سے ملاقات کرتے ہوئے

user

قومی آواز بیورو

منی پور کے گورنر انوسوئیا اوئیکے سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’منی پور کو امن کی ضرورت ہے۔ تشدد کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہاں امن بحال ہو۔ میں نے کچھ راحت کیمپوں کا دورہ کیا، ان کیمپوں میں خامیاں ہین، حکومت کو اس کے لیے کام کرنا چاہیے۔‘‘

راہل گاندھی نے گورنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ہیاں امن قائم کرنے کے مقصد سے آیا ہے، ریاست کو اس وقت امن کی ضرورت ہے۔ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں پر ریلیف کیمپ میں اصلاح کی ضرورت ہے، ابھی کھانے اور دوائیوں کی کافی کمی ہے۔ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل منی پور پولیس کی ایک بڑی ٹکڑی کے ذریعہ روکے جانے کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز بشنوپور ضلع کے موئرانگ میں راحت کیمپوں کا دورہ کیا۔ یہاں انھوں نے نسلی تشدد سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔