کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوہ کا سوال: 'پنجاب کے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے کیا کیا گیا؟'

کانگریس رہنما پرتاپ سنگھ باجوہ نے عام آدمی پارٹی کی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پنجاب کانگریس کے سینئر رہنما  پرتاپ سنگھ باجوہ نے عام آدمی پارٹی کی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں کہ اس نے پنجاب کا قرض کم کرنے کے لیے کیا کیا ہے؟ باجوہ نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا اور لکھا کہ اس مالی سال میں مرکزی حکومت نے مختلف محکموں کو 11000 کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت نے مشکل سے 3000 کروڑ روپے کا استعمال کیا تھا۔

دریں اثنا، یہ کوئی اشارہ نہیں مل رہا ہے کہ 8000 کروڑ روپے کو ضائع ہونے سے کیسے بچایا جائے کیونکہ یہ مالی سال چار ماہ سے بھی کم وقت میں ختم ہو رہا ہے۔


پرتاپ سنگھ باجوہ نے مزید لکھا کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے حال ہی میں 8,000 کروڑ روپے کو مرکز میں واپس جانے سے بچانے کے لیے ایک میٹنگ بلائی اور تمام محکموں کے سیکریٹریوں سے تجاویز طلب کیں۔ مرکزی وزارت صحت نے پہلے ہی قومی صحت مشن کے تحت 650 کروڑ روپے کے فنڈز کو برانڈنگ کے مسائل اور بنیادی مراکز صحت کا نام عام آدمی کلینک رکھنے کی وجہ سے روک دیا ہے۔ ریاست کی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے پنجاب کے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے کیا کیا ہے؟

اس سے قبل پنجاب کے سینئر بی جے پی لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے صرف 20 ماہ میں 60 ہزار کروڑ روپے کا قرض لیا ہے اور اس رقم کو اشتہارات اور کیجریوال ٹورس اینڈ ٹریولز پر ضائع کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر پنجابی متحد ہو کر آواز نہیں اٹھاتے تو بھگونت مان کی حکومت پنجاب کو تباہ کر دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔