کانگریس رہنما ڈی کے شیوکمار کی درخواست ضمانت منظور، سونیا گاندھی نے تہاڑ میں کی ملاقات
منی لانڈرنگ کے الزمات کا سامنا کر رہے کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار کی درخواست ضمانت بدھ کے روز منظور کر لی گئی۔ قبل ازیں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ڈی کے شیو کمار سے تہاڑ میں ملاقات کی
نئی دہلی: رقم کے غیر قانونی لین دین (منی لانڈرنگ) کے الزمات کا سامنا کر رہے کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار کی درخواست ضمانت بدھ کے روز منظور کر لی گئی۔ قبل ازیں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ڈی کے شیو کمار سے تہاڑ میں ملاقات کی۔
عدالت نے شیو کمار کو 25 لاکھ کے نجی مچلکہ پر پابند کیا ہے، علاوہ ازیں ان کے ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضمانت منظور کرتے وقت عدالت نے ڈی کے شیو کمار کو ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور گوہان کو متاثر کرنے کی کوشش نہ کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے مزید کہا کہ جب بھی تفتیشی ایجنسی انہیں طلب کرے گی انہیں جانا ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈی کے شیو کمار کو 3 ستمبر کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔
سونیاگاندھی کی ڈی کے شیو کمار سے تہاڑجیل میں ملاقات
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے منی لانڈرنگ کے معاملہ میں تہاڑ جیل میں قید پارٹی کے لیڈر ڈی کے شیو کمار سے بدھ کے روز ملاقات کی۔ سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر امبیکا سونی صبح کے وقت تہاڑ جیل پہنچیں اور شیو کمار سے ملاقات کی۔ شیو کمار کے بھائی ڈی کے سریش بھی سونیا گاندھی اور امبیکا سونی کے ساتھ ملاقات کے دوران موجود تھے۔
قابل غور ہے کہ شیو کمار پر کروڑوں روپے کے لین دین سے متعلق ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد ای ڈی نے ان کی بیٹی ایشوریہ سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔