کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد کی جانب سے عید ملن تقریب کا انعقاد
چودھری زبیر احمد نے بتایا کہ چودھری متین احمد ہر سال عید کی محفل سجاتے ہیں اور اس میں سبھی مذاہب کے لوگ چار چاند لگاتے ہیں
نئی دہلی: کانگریس کے قدآور لیڈر اور سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کے دفتر چوہان بانگر میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی و ملی شخصیات نے شرکت کر ایک دوسرے کو گلے لگایا، مٹھائی کھلائی اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر چودھری متین احمد نے کہا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے اور خوشیاں اپنے تک محدود نہیں رکھنی چاہئیں بلکہ ان میں سبھی کو شامل کرنا چاہئے تاکہ ہمارے ملک کی تہذیب و تمدن، آپسی بھائی چارے کو مزید تقویت ملے۔ انہوں نے کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے لوگ ہر تہوار ایک ساتھ مل کر مناتے ہیں اور محبت کے پیغام کو عام کرتے ہیں اور یہی اصل ہندوستان کی تصویر ہے۔
بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ عید ملن تقریب ایک دوسرے کو قریب لاتی ہے اور کچھ وقت ایک ساتھ ہنسنے اور بولنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ تاہم سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد ہر سال عید کی محفل سجاتے ہیں اور اس میں سبھی مذاہب کے لوگ چار چاند لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے لوگ ہر تہوار ایک دوسرے کے ساتھ بڑے پیار و محبت سے مناتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب بھائی چارے کی مثال دی جاتی ہے تو بابر پور ضلع کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے بھائی چارہ مضبوط ہوتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کو گلے لگا کر اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ نفرت پھیلانے والے چاہئے کچھ بھی کر لیں لیکن یہ ملک ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی، پیار و محبت اور بھائی چارے سے ہی ترقی کرے گا۔
دہلی گیٹ کے سید ناصر جاوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ کانگریس لیڈر چودھری متین احمد ہر سال عید ملن تقریب کا انعقاد کرتے ہیں اور بڑے خلوص کے ساتھ خود اپنے ہاتھوں سے مٹھائی، شیر، لوگوں کو کھلاتے ہیں۔ ان کا یہی پیار لوگوں ایک لڑی میں موتی کی طرح پروئے رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عید ملن پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ پروگرام پورے دن چلتا ہے لوگ آتے ہیں بیٹھتے ہیں کھاتے ہیں پیتے ہیں ایک دوسرے کا احوال پوچھتے ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔
عید ملن پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر، سابق رکن اسمبلی ویر سنگھ ڈھینگان، بھیشم شرما، ضلع صدر آدیش بھاردواج، گور چرن سنگھ راجو، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان انوج اترے، ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، سابق نگم امیدوار ونود شرما، ریاض الدین راجو، محمد ریاست ساحل، جاوید برقی، چودھری اجیت سنگھ، چودھری ناتھو سنگھ، للت چوہان، سنجے گور، راجکمار شرما،اشونی بھردواج، صادق شیر وانی، بلاک صدر سرتاج احمد، انل شرما، شہزاد خان،روہتاش سنگھ، مکیش پانچال، بھارت بھوشن، ہریندر سنگھ لکی، بھرہم ڈھیکیہ،سینئر لیڈر راجیو کوشک، مقصود جمال، خالد خان، مہندر سنگھ ٹھاکر، راجیندر پر دھان، کے ایس کمال، مہندر پالی، نوین شرما، انل کوشک، جرار احمد، راؤ نوید، افسر خان، ارشاد ادریسی، سردار تر لوک سنگھ، ونود پر دھان، کشور بھائی، مشکور عالم، آشیش شرما، دھرمیندر ایڈوکیٹ، نہیا بیگراج، کماری رینو، رخسانہ رانی، نشا خان، کش پال، مکیش گور، سنجیو کسان، بٹو پنڈت، مینک چتر ویدی، چودھری راجپال، منموہن وششٹھ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔