مقتول طلبا لیڈر انیس خان کےوالد سے ملے کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری

انیس کی ہلاکت کے بعد سے اب تک ایک ہوم گارڈ اور ایک سیوک پولس کار کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ تھانے کے او سی کو غیر معینہ مدت کے لیے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کل مقتول طلبا لیڈر انیس خان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے والد سلام خان سے ملاقات کی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ انیس خان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کی لڑائی میں شامل ہیں ۔انہوں نے سلام خان سے کہا کہ وہ جس طرح کی ہمت سے مقابلہ کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے سلام خان سے کہا کہ ان پر بنگال کے عوام کو فخر ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے قتل کا حساب لینے کےلئے بغیر کسی دباؤ کے جدو جہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان کی اس لڑائی میں شامل ہیں اور ہر ممکن مدد کریں گے۔


مقتول طالب علم رہنما کے والد سلام خان نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی موت کا انصاف چاہتے ہیں۔ مجرموں کو کڑی سے کڑی سزادلانا چاہتے ہیں۔ ادھیر رنجن نے بھی یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے بنگال کے لوگوں کو اس لڑائی پر فخر ہے جو سلام خان اپنے بیٹے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ سلام خان نے ادھیر چودھری کو اس رات کے بارے میں بھی بتایا۔

انیس کی ہلاکت کے بعد سے اب تک ایک ہوم گارڈ اور ایک سیوک پولس کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امتا تھانے کے او سی کو غیر معینہ مدت کے لیے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے قتل کے معمہ کو سلجھانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے دوسرے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔