’کانگریس کے پاس بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کا مستقل حل موجود‘، کیرالہ میں پرینکا گاندھی نے کیا روڈ شو

پرینکا گاندھی نے ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ صرف راہل گاندھی اور کانگریس پر حملہ کرتے ہیں، وہ کبھی بھی بی جے پی پر حملہ نہیں کرتے۔

<div class="paragraphs"><p>ترووننت پورم میں روڈ شو کرتی ہوئی پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

ترووننت پورم میں روڈ شو کرتی ہوئی پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز کیرالہ میں کانگریس امیدواروں کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل انجام دیا۔ انھوں نے اس دوران روڈ شو بھی کیا اور جلسۂ عام سے بھی خطاب کیا۔ مختلف مقامات پر کی گئی اپنی تقریروں کے دوران پرینکا گاندھی نے نہ صرف مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ کیرالہ کیر یاستی حکومت پر بھی حملہ کیا۔

پتھنم تھٹا میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کا مستقل حل کانگریس کے پاس ہے۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں کیے گئے اعلانات کے بعد پورے ملک کی عوام کانگریس کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ اس لوک سبھا انتخاب میں عوام جیتے گی، کانگریس جیتے گی اور انڈیا جیتے گا۔‘‘ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ’’وہ صرف میرے بھائی (راہل گاندھی) اور کانگریس پارٹی پر حملہ کرتے ہیں۔ وہ کبھی بھی بی جے پی پر حملہ نہیں کرتے۔ وزیر اعلیٰ کا نام کئی گھوٹالوں میں آیا، لیکن بی جے پی حکومت نے کبھی ان کے خلاف معاملہ درج نہیں کیا۔‘‘


پرینکا گاندھی نے ترووننت پورم میں پارٹی امیدوار ششی تھرور کی حمایت میں روڈ شو کیا جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ عوام کی اس بھیڑ کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر ہر غریب کنبہ کی ایک خاتون کو سالانہ ایک لاکھ روپے، 30 لاکھ سرکاری ملازمتیں، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایک لاکھ ہر سال اپرینٹس شپ دیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں، ایجوکیشن لون معاف کیا جائے گا، بے زمینوں کو زمین دی جائے گی اور کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی دی جائے گی۔

پرینکا گاندھی نے ایک مقام پر عوام سے خطاب رکتے ہوئے کہا کہ ’’یہ محض انتخاب نہیں ہے، یہ ہمارے عظیم ملک کی روح کی حفاظت کے لیے جنگ ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ عوام کو جس نئے ہندوستان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، وہ ایسا ہندوستان ہے جہاں طاقت سچائی پر حاوی رہتی ہے، جمہوریت عمل کو درکنار کر قانون بنائے جاتے ہیں اور انھیں لوگوں پر ان کی خواہش کے بغیر نافذ کیا جاتا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔