کانگریس حکومت ’شکتی یوجنا‘ نے کرناٹک کی خواتین کو خود انحصار بنایا: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز سدارمیا کی قیادت والی کرناٹک حکومت کی شکتی یوجنا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے خواتین کو خود انحصار بنایا ہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر ایکس / @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی / تصویر ایکس / @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز سدارمیا کی قیادت والی کرناٹک حکومت کی شکتی یوجنا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے خواتین کو خود انحصار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ’’یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارا گورننس ماڈل ریاست کی خواتین کو حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’کرناٹک میں لکشمی، وندنا، پوجا اور ان جیسی لاکھوں خواتین کو کانگریس حکومت کی شکتی یوجنا سے بااختیار بنایا گیا ہے، جو مفت بس سفر فراہم کر رہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ چاہے انہیں اسکول، کالج، کام پر جانا ہو یا ریاست میں کہیں بھی سفر کرنا ہو شکتی یوجنا نے خواتین کو خود انحصار بنایا ہے اور اس کے نتیجے میں کافی بچت ہوئی ہے۔‘‘


انہوں نے کہا ’’اس اسکیم سے مقامی معیشت کو بھی فروغ ملتا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارا گورننس ماڈل اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کرناٹک کی خواتین کو ان کے حقوق حاصل ہوں۔‘‘ انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک خبر کی کاپی بھی منسلک کی ہے۔

شکتی اسکیم ان پانچ ضمانتوں کا حصہ تھی جس کا کانگریس نے جنوبی ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل اعلان کیا تھا۔ کانگریس حکومت نے ریاست میں اقتدار میں آنے کے بعد اس اسکیم کو نافذ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔