کانگریس نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا

نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم کر دی گئی ہےاور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما خالدہ ضیاء کو بھی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس نے ہفتہ کو بنگلہ دیش میں اقلیتوں پرحملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عبوری حکومت اقلیتی برادریوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی۔

پارٹی جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا، ’’انڈین نیشنل کانگریس امید کرتی ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اقلیتی برادریوں میں اعتماد پیدا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرے گی کہ وہ سلامتی، احترام اور ہم آہنگی کے ماحول میں اپنی زندگی گزارسکیں،‘‘۔


واضح رہے بنگلہ دیش میں مظاہرین نے شیخ حسینہ کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نہ صرف مستعفی ہونے کے لئے مجبور کیا بلکہ ان کو بنگلا دیش چھوڑنے پر بھی مجبور کیا۔ مظاہروں کی شدت کے بعد بنگلہ دیش میں تشدد پھوٹ پڑا جس کے نیتجے میں  یہ خبریں بھی آئیں کہ لوگوں نے اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس طرح کی خبریں بھی آئیں کہ وہاں پر اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے اقلیتی ہم وطنوں کی حفاظت بھی کی اور ان کی حفاطت کو یقینی بنانے کے لئے چوکیداری بھی کی۔

نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم کر دی گئی ہے۔ ادھر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما خالدہ ضیاء کو بھی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔