چدمبرم پر بی جے پی کے الزامات کو کانگریس نے مسترد کیا

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے صحافیوں سے کہا کہ چدمبرم نے اپنی جائداد کی مکمل تفصیل محکمہ انکم ٹیکس اور متعلقہ جانچ ایجنسیوں کو دی ہے اور کسی بھی طرح کی جانچ میں وہ تعاون کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانگریس نے اپنے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم پر بیرون ملک اثاثے رکھنے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ چدمبرم نے اپنی جائداد کی مکمل تفصیل محکمہ انکم ٹیکس اور متعلقہ جانچ ایجنسیوں کو دی ہے اور کسی بھی طرح کی جانچ میں وہ تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن نے الزام لگایا ہے کہ چدمبرم نے بیرونی ممالک میں سرمایہ کاری کی ہے۔ سیتا رمن نے کہا، ’’چدمبرم ہندوستان کے ’نواز شریف‘ ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک میں کثیر مقدار میں فنڈ کی سرمایہ کاری کی ہے جس کی معلومات جانچ ایجنسیوں کو نہیں دی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔