کانگریس کا عام آدمی پارٹی کے دفاتر بن چکیں کمیونٹی عمارتوں کو خالی کرنے کا مطالبہ، احتجاج کا انتباہ

کانگریس نے دہلی دیہات میں خستہ حال کمیونٹی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھا، اس نے کہا اگر ایک ماہ کے اندر کمیونٹی عمارتیں خالی نہیں کی گئیں تو پارٹی احتجاج کرے گی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس نے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھ کر کمیونٹی عمارتوں میں چل رہے عام آدمی پارٹی کے دفاتر کو کہیں اور منتقل کرنے کی ہدایت دے کر اور ان عمارتوں کو خالی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیتی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے ایل جی کو خط لکھا اور کمیونٹی عمارتوں کا معاملہ اٹھایا۔

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ حکمراں عام آدمی پارٹی اور دہلی حکومت کے دفاتر کمیونٹی عمارتوں میں چل رہے ہیں جنہیں عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ان عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان عمارتوں سے چلائے جا رہے عام آدمی پارٹی اور سرکاری دفاتر کو فوری طور پر کسی اور جگہ منتقل کیا جانا چاہئے۔


ریاستی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے خط میں لکھا ہے کہ دہلی کی کئی کمیونٹی عمارتوں میں دفاتر چل رہے ہیں۔ ان کو خالی کرایا جائے تاکہ وہ مقصد پورا ہو سکے جس کے لیے یہ کمیونٹی عمارتیں بنائی گئی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی دیہات میں پانچ درجن سے زیادہ کمیونٹی عمارتیں بھوت بنگلوں میں تبدیل ہو چکی ہیں اور سماج دشمن عناصر نے وہاں ڈیرا ڈال رکھا ہے۔

نریش کمار نے مزید لکھا کہ دہلی دیہات میں ایسی 5 درجن سے زیادہ کمیونٹی عمارتیں ہیں جو بھوت بنگلوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، جہاں سماج دشمن عناصر نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ان میں مویشی باندھے جا رہے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں، عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں نے کمیونٹی کی عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں اپنے دفاتر بنا لیے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ نیا بانس جیسی کئی جگہوں پر دہلی حکومت کے دفاتر چل رہے ہیں۔ ڈاکٹر نریش کمار نے درخواست کی ہے کہ دہلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ دیہات کی ترقی ہونی چاہیے لیکن سچائی یہ ہے کہ دہلی حکومت نے دیہات کی تعمیر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

ڈاکٹر نریش کمار نے خط کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر سے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر ان کمیونٹی عمارتوں کی تزئین و آرائش نہیں کی گئی یا ان دفاتر کو خالی نہیں کیا گیا تو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ہر گاؤں میں احتجاج کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔