کانگریس کا پارلیمنٹ میں یوکرین سے لوٹے طلبا، بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل اٹھانے کا فیصلہ
کانگریس کل سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے دوران کسانوں، بے روزگاری اور یوکرین سے واپس آنے والے طلباء کے ساتھ کئی دیگر مسائل کو اٹھائے گی اور اس پر حکومت سے جواب طلب کرے گی
نئی دہلی: کانگریس کل سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے دوران کسانوں، بے روزگاری اور یوکرین سے واپس آنے والے طلباء کے ساتھ کئی دیگر مسائل کو اٹھائے گی اور اس پر حکومت سے جواب طلب کرے گی۔ اتوار کو یہاں پارٹی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر منعقدہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ میں ان مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اٹھائے جانے والے مسائل پر گہرائی سے بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت-ایم ایس پی، یوکرین سے واپس آنے والے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ساتھ یوکرین میں جاری تنازع کے معاملے کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھائے گی۔
مسز گاندھی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں مسٹر کھڑگے کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، مسٹر راہل گاندھی، اے کے انٹونی، آنند شرما، جے رام رمیش، کے سریش، منیش تواری اور محترمہ امبیکا سونی سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔