سیلم پور اسمبلی کے چوہان بانگر وارڈ میں کانگریس کونسلر کی اس منصوبہ بندی کی ہو رہی چو طرفہ ستائش
کانگریس کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے کہا کہ چوہان با نگر وارڈ کو ایک مثالی وارڈ بنانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں جس میں ہمیں کامیابی اور عوام کی بھرپور حمایت مل رہی ہے
نئی دہلی: سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے چوہان با نگر وارڈ 227 سے کونسلر شگفتہ چودھری زبیر اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے مقامی لوگوں کے ساتھ چوہان با نگر کی گلی نمبر 18 اور 19 کے تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد اپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اب یہ دونوں گلیاں بھی نالیوں سے پاک ہو گئی ہیں۔
اس موقع پر گلی کے لوگوں نے کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہان با نگر وارڈ میں نالی مکت یعنی گلیوں کو نالیوں کو پاک بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ تاہم یہ کام سو فیصد کامیاب ہوتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ اس سے گلیوں میں گندگی نہیں پھیلتی۔
گلی کی تعمیر کے وقت پانی کی سطح وغیرہ کا خاص خیال رکھا گیا تھا تاکہ بارش کا پانی آسانی سے نکل سکے۔لوگوں نے کہا کہ ہم چودھری زبیر احمد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی نگرانی میں گلی کی تعمیر کروائی۔
افتتاح کے بعد کونسلر شگفتہ چودھری نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہان با نگر وارڈ کو ایک مثالی وارڈ بنانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں اور اس سمت میں ہمیں کامیابی اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
چودھری زبیر احمد نے کہا کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ چوہان با نگر وارڈ کی گلیوں کو نالیوں سے پاک بنایا جائے گا، عوام سے کئے وعدے کے مطابق گلیوں کی از سر نو تعمیر کے ساتھ ساتھ گلیوں کو ایک کے بعد ایک نا لیوں سے پاک بنایا جا رہا ہے۔ آج چوہان با نگر کی گلی نمبر 18 اور 19 کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد اس گلی میں پچھلی گلیوں کی طرح نالی نہیں بنی ہے۔
زبیر احمد نے کہا کہ ہم چوہان با نگر وارڈ کو صفائی کے حوالے سے ایک مثالی وارڈ بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، جس کے لیے سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ گلیوں کی تعمیر کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ گلیاں صاف ستھری کیسے رہیں۔ پہلے بارش کا پانی گلی میں جمع ہو جاتا تھا اور گندگی پھیلتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، اس طرح گلیوں کی تعمیر کی جا رہی ہے کہ بارش کا پانی بہہ جاتا ہے اور سڑکوں پر جمع نہیں ہوتا۔ آج وارڈ کے عوام کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کے کئے گئے وعدے بروقت پورے ہونے سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔
اس موقع پر کونسلر شگفتہ چودھری زبیر، بابر پور ضلع کانگریس صدر چودھری زبیر احمد، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، مخمور علی، بلال قریشی، فیروز حیدر، محمد شارق، کلو بھائی، حفیظ چاچا، احمد حسین، ساجد انصاری، ناصر علی، سلیم احمد، عاطف انصاری عمران بھائی موٹر والے، گڈو بھائی، ظفر بھائی، یوسف بھائی، سرتاج احمد، شاداب حسن، جرار احمد، افسر خان، خالد خان، صدام خان، راؤ نوید، ظفر چودھری، محمد توحید، مقیم احمد، محبوب ادریسی، مرزا شوقین، قاسم سیفی، ندیم رائین، محمد عامر، عاصم حسین، محمد شکیل کے علاوہ گلی محلوں کے ذمہ داران سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔