’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سابق مرکزی وزیر آنند شرما نے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے گزشتہ دس سالوں سے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

کانگڑا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار آنند شرما نے ہفتہ کے روز اپنی 52 سالہ عوامی زندگی کے سفر پر روشنی ڈالی اور کانگڑا و چمبا اضلاع کی ترقی کے لیے اپنی کوششوں کےع لاوہ ہماچل پردیش کے ساتھ اپنے گہرے روابط پر زور دیا۔ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے گزشتہ 10 سالوں میں ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔

آنند شرما نے کانگڑا میں نامہ نگاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’عوامی زندگی میں میرا 52 سال کا بے داغ کیریر ہے اور میں کانگڑا و چمبا کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے یہاں آیا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مختلف (مرکزی) وزارتوں میں اپنی مدت کار کے دوران میں نے ہماچل پردیش، خصوصاً کانگڑا و چمبا کی ترقی پر توجہ مرکوز کی۔ یہاں پارٹی کی اہم ریلیوں میں لگاتار میری شراکت داری اور کانگڑا و چمبا کے سبھی بلاک میں یوتھ کانگریس کے ساتھ میرا کام میری عوام دوستی کی مثال ہے۔‘‘


خود کے ہماچل نژاد ہونے اور شملہ میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلق روشنی ڈالتے ہوئے 71 سالہ کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا کہ ان کے وزارتی دور میں دہلی ان کا میدانِ عمل تھا، لیکن سیاست میں آنے کے بعد سے ہماچل پردیش ہمیشہ ان کا میدانِ عمل رہا ہے۔ آنند شرما نے مزید کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخاب میں نوجوانوں کی خود مختاری، مہنگائی، خواتین کی شراکت داری اور روزگار کے مواقع اہم ایشوز ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔