کل کا دن ملک کی تاریخ کے لیے ’یوم سیاہ‘: احمد پٹیل

حکومت پہلے بھی ’من مانی‘ کرتی رہی ہے۔ وہ پہلے تحویل اراضی کا قانون لے کر آئی تھی لیکن اسے بل کو واپس لینا پڑا اور اب کھیتی کو کارپوریٹ شعبے کے ہاتھوں میں دینا چاہتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ این ڈی ٹی وی
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ این ڈی ٹی وی
user

یو این آئی

کانگریس نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا میں کسان سے متعلق بل کو جس طرح سے پاس کروایا گیا ہے وہ غیر آئینی، کسانوں کے خلاف ہے اور اسی سبب کل کے دن کو ملک کی تاریخ میں ’یوم سیاہ‘ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل، پرتاپ سنگھ باجوا، ابھیشیک منو سنگھوی اور شکتی سنگھ گوہل نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کو راجیہ سبھا میں جس طرح سے پاس کروایا گیا ہے وہ جمہوریت کا قتل ہے۔ حکومت کے اسی رویے کے پیش نظر پارٹی اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی ۔


انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی ’من مانی‘ کرتی رہی ہے۔ وہ پہلے تحویل اراضی کا قانون لے کر آئی تھی لیکن اسے بل کو واپس لینا پڑا اور اب کھیتی کو کارپوریٹ شعبے کے ہاتھوں میں دینا چاہتی ہے۔ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی جو بیان دے رہے ہیں‘ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ یہ قانون مکمکل کسانوں کے خلاف ہے اور اس سے انھیں شدید نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں کسانوں کے سلسلے میں جو بات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کہہ رہی ہے‘ اس میں سچائی نہیں ہے اور جب حکومت سے اس بابت سوال پوچھے جا رہے ہیں تو اس پر وہ کوئی جواب نہیں دے رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Sep 2020, 8:11 AM