میری رگوں میں کانگریس کا خون ہے، اس سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی: کماری شیلجا

کماری شیلجا نے کہا "مجھے اپنا راستہ اور میری پارٹی میرا راستہ طے کرنا جانتی ہے۔ جیسے میرے والد کانگریس کے ترنگے میں لپٹ کر گئے تھے، ویسے ہی میں بھی جاؤں گی"۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس کی سینئر رہنما اور لوک سبھا ایم پی کماری شیلجا نے پارٹی سے اپنی ناراضگی اور بی جے پی کے آفر کے سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر کر دیا ہے۔ انہوں نے 'آج تک' کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں پوچھے گئے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ ہریانہ میں کانگریس کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان کرے گی۔

کماری شیلجا نے منوہر لال کھٹر سے ملے بی جے پی میں شامل ہونے کے آفر والے سوال پر کہا "بی جے پی کے جو رہنما آج تبصرہ کر رہے ہیں، ان کے کافی رہنماؤں سے زیادہ لمبا سیاسی سفر میرا رہا ہے۔ مجھے نصیحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے اپنا راستہ اور میری پارٹی میرا راستہ طے کرنا جانتی ہے۔ ہم کریں گے اور مضبوطی سے چلیں گے اور میں جانتی ہوں کہ کس طرح کے بیان دئے جا رہے ہیں، پھیلائے جا رہے ہیں کہ شیلجا اس پارٹی میں جا رہی ہیں۔"


انہوں نے 25 ستمبر کو بی جے پی جوائن کرنے سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ یہ خبر کہاں سے آئی پتہ نہیں، شیلجا کبھی ایسا نہیں سوچ سکتی ہے، شیلجا کی رگوں میں کانگریس کا خون ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا کہ جیسے میرے والد کانگریس کے ترنگے میں لپٹ کر گئے تھے، ویسے ہی شیلجا بھی کانگریس کے ترنگے میں لپٹ کر جائے گی۔ میرا میری پارٹی، میرے رہنما سے کمٹمنٹ ہے۔

کانگریس کی سینئر رہنما نے مزید کہا "شیلجا کبھی نہ مایوس ہوتی ہے اور نہ پریشان۔ میں نے بہت سے مقام دیکھیں ہیں۔ بی جے پی کے پاس کوئی معاملہ نہیں ہے۔ اس کی اصلیت کانگریس قیادت کو معلوم ہے، کانگریس کارکنوں کو بھی پتہ ہے اور مجھے بھی۔ بی جے پی اپنا گھر دیکھے، اس پارٹی کا زوال شروع ہو گیا ہے، قومی سطح پر۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔