سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو گلے لگانے پر پی ایم مودی بنے تنقید کا نشانہ

کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے پی ایم مودی پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ جو سعودی عرب پاکستان کی معاشی مدد کر رہا ہے اس کے استقبال میں پی ایم اپنی پلکیں کیوں بچھائے جا رہے ہیں!

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان ہندوستان دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے استقبال میں اپنی پلکیں بچھا دی ہیں۔ خود پروٹوکول توڑ کر جا پہنچے ائیر پورٹ اور گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد بدھ کو راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کے دوران بھی پی ایم مودی نے سعودی پرنس کو گلے لگایا۔ بعد میں دو فریقی ملاقات کے دوران پرنس کے ساتھ ہاتھ ملاتے پی ایم مودی کی ہنستی ہوئی تصویر سامنے آئی۔

پلوامہ حملے کے بعد پی ایم مودی کا یہ انداز کافی حد تک جھٹکے دینے والا تھا۔ ہندوستان دورہ سے پہلے پرنس محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر تھے۔ وہاں انھوں نے پاکستان کی خوب تعریف کی تھی۔پاکستان کو اپنا سب سے بڑا ہمدرد بھی بتایا تھا۔ ایسے میں پی ایم مودی کا سلمان سے اس طرح ملنے پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے مودی پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ جو سعودی عرب پاکستان کی معاشی مدد کر رہا ہے اس کے استقبال میں پی ایم پلکیں بچھا رہے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

بدھ کے روز کانگریس ترجمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس تعلق سے لکھا ہے کہ ’’ملکی مفاد بنام مودی جی کے گلے ملنے کی پالیسی: جس سعودی عرب نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر دئیے ہیں اور اس کی تعریف کی، اس کے لیے پی ایم نریندر مودی نے پروٹوکول توڑ دیا۔ کیا پلوامہ کے شہیدوں کو یاد کرنے کا یہی طریقہ ہے؟‘‘

سرجے والا نے کہا کہ اقوام متحدہ کی فہرست میں دہشت گرد کا نام شامل کروانا سیاست کرنا ہے؟ کیا آپ ہمت دکھاتے ہوئے سعودی عرب سے مطالبہ کریں گے کہ وہ پاکستان میں دئیے گئے مشترکہ بیان سے اس مطالبہ کو ٹھکرانے والی بات ہٹوائیں جس میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرر دینے کی بات کہی گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان منگل کی دیر رات دو روزہ ہندوستانی دورہ پر پہنچے ہیں۔ پی ایم نریندر مودی نے پالم ائیر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کیا اور وہاں انھیں گلے لگایا۔ اس کے علاوہ بدھ کی صبح جب محمد بن سلمان راشٹرپتی بھون پہنچے تو وہاں پر بھی نریندر مودی انھیں گلے لگاتے ہوئے نظر آئے۔ حیدر آباد ہاؤس میں دو فریقی بات چیت سے پہلے بھی پی ایم مودی کی ان کے ساتھ قہقہہ لگاتے ہوئے تصویر سامنے آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Feb 2019, 6:09 PM