مودی حکومت کانیا نعرہ’کھاؤں گا اورکھانے دوں گا،پیک کرکے لے جانے دوں گا‘:کانگریس

بینک گھوٹالوں پر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے کہا کہ یہ فرضی واڑا کافی وقت سے چل رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کانگریس نے ایک بار پھر بینک گھوٹالوں پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے آج پریس کانفرنس کر کے مرکزی حکومت پر طنز کے تیر بھی برسائے۔ انھوں نے کہا کہ ’’لگتا ہے حکومت کا نیا نعرہ ہو گیا ہے کہ- کھاؤں گا اور کھانے دوں گا اور پیک کر کے لے جانے بھی دوں گا۔‘‘

رندیپ سرجے والا نے بینکنگ گھوٹالے سے متعلق کئی دستاویز بھی پیش کیے۔ ساتھ ہی انھوں نے کئی کمپنیوں کی بیلنس شیٹ کے بارے میں بھی تفصیل سے میڈیا کے سامنے اعداد و شمار رکھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کا گھوٹالہ کافی وقت سے چل رہا تھا لیکن حکومت نے اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

کانگریس ترجمان نے جتن مہتا معاملے کا بھی پریس کانفرنس میں تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جتن مہتا اور ان کی بیگم بہت آسانی سے ملک چھوڑ کر بھاگ گئے۔ 2 جون 2016 کو ہندوستانی شہریت چھوڑنے کے بعد کیربیائی ملک ’سنٹ کٹس اینڈ نیوس‘ میں جا کر بس گئے جس کے ساتھ حکومت ہند کا سپردگی سے متعلق کوئی معاہدہ ہی نہیں ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Mar 2018, 10:24 PM