’ڈھائی کا قہر، بے حد مشکل سفر‘، کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ
کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’آج پھر سی این جی کی قیمت میں 2.50 روپے فی کلوگرام کا اضافہ، یکم سے 7 اپریل کھلی لوٹ کا کھیل۔‘‘
ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی سے عوام بے حال ہیں۔ بڑھتی مہنگائی اور پٹرول، ڈیزل، سی این جی کی قیمتوں کو لے کر اپوزیشن بھی لگاتار مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ کانگریس نے بی جے پی حکومت پر تازہ حملہ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’ڈھائی کے قہر سے سفر مشکل ہو رہا ہے‘۔ دراصل کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں مودی حکومت پر گزشتہ سات دنوں سے لوٹ کا کھیل کھیلنے کا الزام عائد کیا ہے۔
رندیپ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’ڈھائی کا قہر، بے حد مشکل سفر! آج پھر سی این جی (کی قیمت میں) 2.50 روپے فی کلوگرام (کا اضافہ)۔ 1 سے 7 اپریل، کھلی لوٹ کا کھیل!‘‘ اس ٹوئٹ میں سرجے والا نے یہ تفصیل بھی پیش کی ہے کہ سی این یج کی قیمت یکم اپریل کو 60.81 روپے فی کلوگرام، 2 اپریل کو 61.61 روپے فی کلوگرام، 4 اپریل کو 64.11 روپے فی کلوگرام، 6 اپریل کو 66.61 روپے فی کلوگرام، 7 اپریل کو 69.11 روپے فی کلوگرام رہی۔ یعنی 7 دنوں میں 9.10 روپے فی کلوگرام کا اضافہ درج کیا گیا۔ ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں میں سی این جی کی قیمت میں 12.10 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لکھنؤ میں معصوم بھائی بہن کو کتوں نے نوچ ڈالا، بھائی کی موت
واضح رہے کہ رندیپ سرجے والا نے 6 اپریل کو بھی اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ اس میں انھوں نے لکھا تھا ’’لوٹ والی سرکار، سی این جی پر بھی سوار! اپریل 2021 میں 43.40 فی کلوگرام، اپریل 2022 میں 66.61 روپے فی کلو گرام۔ ایک سال میں 53.4 فیصد ترقی... ایک کلوگرام پر 23.21 روپے کی لوٹ بڑھی۔ کل مودی جی کے وزیر پارلیمنٹ میں کہہ رہے تھے- تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی لوٹ بہت معمولی ہے! مودی جی، اب کتنی رفتار بڑھائیں گے؟‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔