پرینکا گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو اترنے سے روکا گیا: کانگریس کا جموں و کشمیر انتظامیہ پر الزام

قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بھی چمب اور رام گڑھ انتخابی حلقوں میں ریلیوں سے خطاب کرنے والے تھے لیکن جمعہ کو ان کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس نے ہفتہ کو جموں و کشمیر انتظامیہ پر کٹھوعہ ضلع کے بلاور حلقہ میں پرینکا گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو اترنے میں مدد نہ کرنے اور ان کی انتخابی  مہم میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ دراصل، پرینکا گاندھی کو جموں خطہ کے بلاور اور بشنہ حلقوں میں ریلیوں سے خطاب کرنا تھا، لیکن ان کا ہیلی کاپٹر وہاں نہیں اتر سکا۔ اس وجہ سے وہ پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر ڈاکٹر منوہر لال کے لیے  خطاب نہیں کر سکیں۔

دوسری جانب  قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بھی چمب اور رام گڑھ حلقوں میں ریلیوں سے خطاب کرنے والے تھے لیکن جمعہ کو ان کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے مرکزی ترجمان رویندر شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا، 'ہم اس بارے میں انتظامیہ سے وضاحت طلب کرتے ہیں۔ پرینکا گاندھی کی بلاور ریلی میں انتظامیہ نے خلل ڈالا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور الیکشن کمیشن سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔‘


بشنہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بی جے پی نے اس خطہ کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کشمیریوں کے وقار اور عزت کو بحال کرے گی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے اور 150 سال پرانے 'دربار موو' پریکٹس کو دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کیا۔

پرینکا نے کہا، 'مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو اپنے فائدے کے لیے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور ملک کے دیگر حصوں میں جذبات بھڑکائے۔ بی جے پی حکومت نے آپ کی ریاستی حیثیت، زمین اور ملازمت کے حقوق چھین لیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔