کانگریس نے 3 ریاستوں کے 10 امیدواروں کا اعلان کیا، کنہیا کمار کا منوج تیواری سے مقابلہ

کانگریس نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے 3 ریاستوں سے 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے دہلی کی چاندنی چوک سیٹ سے تجربہ کار لیڈر جے پی اگروال کو ٹکٹ دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر کانگریس نے اتوار کو امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی۔ کانگریس کی اس فہرست میں 3 ریاستوں کے 10 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس نے کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سے امیدوار بنایا ہےاور ان کا مقابلہ منوج تیواری سے ہوگا جو کہ بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ پارٹی نے دہلی کی تین، پنجاب کی چھ اور اتر پردیش کی ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی نے دہلی کی چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے جے پرکاش اگروال، شمال مشرق سے کنہیا کمار اور شمال مغرب سے ادت راج کو ٹکٹ دیا ہے۔ پنجاب میں امرتسر سے گرجیت سنگھ آہوجا، پٹیالہ سے دھرم ویر گاندھی اور ریاست کے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی جالندھر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اجول ریوتی رمن سنگھ کو اتر پردیش کی الہ آباد سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ،37 سالہ کنہیا کمار بہار کے بیگوسرائے کے رہنے والے ہیں، اس بار وہ دوسری بار لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں، انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ٹکٹ پر بیگوسرائے لوک سبھا سیٹ سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس الیکشن میں انہیں 4 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جے این یو ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار 2021 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور 2023 میں کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شامل ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔