رافیل میں 21 ہزار کروڑ کی لوٹ کا انکشاف: کانگریس

رافیل کےلئے 2016 میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگی ہوئی ہےاور یہ رقم آج کے حساب سے 39 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس نے کہا ہے کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں گھپلے کی پرتیں اٹھا رہے فرانس کے میڈیا کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سودے میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے کے علاوہ ادائیگی کی گئی ہے کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نےکل ایک بیان میں کہا ہے کہ رافیل میں پیسے کا لین دین ہوا ہے اور سرکاری خزانے کو 21 ہزار 75 کروڑ روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے میڈیا میں کئے گئے انکشاف میں کہا گیا ہے کہ رافیل کےلئے 2016 میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے کے علاوہ ادائیگی ہوئی ہے۔ یہ رقم آج کے حساب سے 39 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی اضافی رقم کی ادائیگی ہوئی ہے اور یہ کوئی چھوٹا موٹا گھپلہ نہیں ہے۔


ترجمان نے کہا کہ اس گھپلے میں یہ تازہ ثبوت ایک فرنچ ویب سائٹ کے نیوز پورٹل کے حوالے سے سامنے آئے ہیں۔ اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ رافیل خرید میں بہت بدعنوانی ہوئی ہے۔انہوں نے اس بدعنوانی کو ملک سے غداری قرار دیا اور کہا کہ اس سودے میں ملک کے مفادات سے کھلواڑ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔