یوگی حکومت کے خلاف کانگریس کی ’پول کھولو‘ مہم
پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی میعاد کار میں 69 ہزار ٹیچروں کی تقرری و دیگرگھپلے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس نے ’پول کھولو‘ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے 22جون سے ریاست گیر 'پول کھولو' مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے گزشتہ روز کہا کہ بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں 69 ہزار ٹیچروں کی تقرری اور محکمہ مویشی پروری میں گھپلے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس اس کی حقیقت سے عوام الناس کو روبرو کرانے کے لئے 'پول کھولو' مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ہر ایک ضلع اور بلاک میں بڑے پیمانے پر پرچہ تقسیم، پوسٹروغیرہ کے ذریعہ ریاست میں ہونے والی بدعنوانیوں کو عوام کے سامنے لایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ 22جون سے شروع ہونے والے اس مہم کے پہلے دن ہر ضلع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ ریاست کے گورنر کو گھپلوں اور بدعنوانی کے سیاق میں میمورنڈم دیا جائےگا۔
کووڈ وبا کی وجہ سے ہر ایک ضلع کے صدر کو ضرور گائیڈ لائن پر ہر حالت میں عمل کرنے اور کروانے کے ساتھ ساتھ مہم میں شرکت کو یقینی بنانے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت 25جون کو ہر ضلع میں 'اجتماعی اپواس'(روزہ)کا پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان جاکر یوگی حکومت کی مبینہ بدعنوانیوں کا پردہ فاش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اسپتال کھولنے میں دانستہ تاخیر کررہی ہے کیجریوال حکومت:انل
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔