راہل کابلا مقابلہ کانگریس کا صدر منتخب ہونا یقینی، باضابطہ اعلان ہونا باقی

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ایک طرح سے پارٹی کے صدر منتخب ہوگئے ہیں اب صرف اس کا باضاطہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

صدر کے عہدہ کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد رٹرننگ افسر ایم رام چندرن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس عہدہ کے لئے مجموعی طورپر 89کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے اور تمام قانونی طورپر درست پائے گئے ہیں۔ یہ تمام کاغذات نامزدگی گاندھی کے حق میں ہیں۔ کوئی دیگر امیدوار انتخابی میدان میں نہیں ہے۔
گاندھی کی صدر کے عہدہ پر تاجپوشی اب محض خانہ پوری رہ گئی ہے۔ ان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان 11دسمبر کو کئے جانے کی امید ہے جو نام واپس لینے کا آخری دن ہے۔ وہ گزشتہ 19برسوں سے صدر کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال رہی اپنی والدہ سونیا گاندھی کی جگہ لیں گے۔

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی 4 دسمبر آخری تاریخ تھی اور راہل گاندھی کی طرف سے اسی دن تمام نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ پارٹی رٹرننگ کمیٹی نے یہ نہیں بتایا تھا کہ تمام کاغذات نامزدگی راہل گاندھی کی طرف سے داخل کئے گئے ہیں یا کسی دیگر لیڈر نے بھی نامزدگی داخل کی ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔