مسلمانوں میں یکجہتی اور اتحاد کے مقصد سے اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد

اجلاس کے کنوینر مولاناغفران قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سطح پر اتحاد ملت کی کوشش کی جانی چاہئے  تاکہ باطل طاقتوں کو ناکام کیاجاسکے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ممبئی میں علمائے کرام کی ایک بڑی اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد آج یعنی اتوار کو شمال مشرقی ممبئی کے گھونڈی علاقے میں کیا جائے گا ۔ایک عرصے بعدیہ پہلا موقع ہے کہ اس کانفرنس میں شہر، بیرون شہر اور ریاستی سطح کے علمائے کرام شرکت کریں گے، جن کا تعلق سبھی مسلک سے ہوگا۔اس بات کااظہار کیا کہ اتحاد ملت ، علمائے کرام کی ذمہ داریاں ہے۔ مذکورہ کانفرنس کی صدارتصوفی محمد اشفاق قادری کریں گے اور مہمان خصوصی مقامی ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی ہوں گے۔اس کا اظہار ایک پریس کانفرنس میں مولانا محمد سلمان خوشتر حلیمی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے کیا جن کی قیادت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

انہوں نے مطلع کیا کہ مذکورہ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام شرکت کریں جبکہ کانفرنس کامقصد تمام مکتب فکر کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانا ہے جوکہ ملک کے موجودہ حالات میں انتہائی ضروری ہے۔


اس موقع پر اجلاس کے کنوینر مولاناغفران قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سطح پر اتحاد ملت کی کوشش کی جانی چاہیئے تاکہ باطل طاقتوں کو ناکام کیاجاسکے۔اس سلسلہ میں گلی محلوں میں کوشش کی جائے گی۔انہوں نے اس خیال کو مسترد کیاکہ ریاستی انتخابات کے مدنظر یہ اقدام کیا جارہاہے۔پریس کانفرنس میں مولانارشید احمد ندوی ،جنرل سکریٹری انجمن اہل السنہ والجماعہ ممبئی نے بتایاکہ ممبئی کا شمال مشرقی علاقہ گوونڈی اور بیگن واڑی مسلم گنجان آبادی ہے اور سبھی مسلک سے وابستہ لوگ آباد ہیں جبکہ یہاں سے ملک بھر میں اتفاق کاپیغام پہنچے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔