جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں دیواروں پر لکھے گئے برہمن مخالف نعرے، نامعلوم اشخاص کے خلاف شکایت درج

جے این یو احاطہ کی دیواروں پر ایک خاص طبقہ کو دھمکانے کے مقصد سے برہمن مخالف نعرے کسی نے لکھ دیے ہیں، ان نعروں کے مدنظر دہلی کے ایک وکیل نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

جے این یو احاطہ کی دیواروں پر ایک خاص طبقہ کو دھمکانے کے مقصد سے برہمن مخالف نعرے کسی نے لکھ دیے ہیں، ان نعروں کے مدنظر دہلی کے ایک وکیل نے پولیس ڈپٹی کمشنر (جنوب مغرب) کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت دہندہ نے پولیس سے تعزیرات ہند کی دفعہ 153اے اور بی، 505، 506 اور 34 کے تحت ’نامعلوم اشخاص‘ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی گزارش کی ہے۔

سماجی کارکن اور سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندل کے مطابق جمعرات کو یونیورسٹی احاطہ میں اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز-دوئم بلڈنگ کی دیواروں پر ’بنیا‘ اور ’برہمن‘ کے خلاف ذات پر مبنی نعرے لکھے گئے تھے۔


نلن کمار مہاپاتر، راج یادو، پرویش کمار اور وندنا مشرا سمیت کئی برہمن پروفیسرز کے کمروں کی دیوار پر نعرے لکھے گئے تھے۔ دیوار پر لکھا گیا تھا ’’برہمن-بنیا، ہم آپ کے لیے آ رہے ہیں، ہم آپ سے بدلہ لیں گے، برہمن احاطہ چھوڑ دیں، برہمن بھارت چھوڑ دیں، اب خون ہوگا، شاخہ میں واپس جاؤ۔‘‘

ایڈووکیٹ جندل نے کہا کہ نعرے صرف برہمن طلبا اور اساتذہ کو نشانہ بنانے تک محدود نہیں ہے، بلکہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ اس درمیان یونیورسٹی کے افسران نے ایک بیان جاری کر اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی افسران نے جے این یو کیمپس کی فضا کو نقصان پہنچانے کے لیے ’نامعلوم عناصر‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔