امت شاہ نے ہندوستانی پرچم کی بے عزتی کی، عرضی داخل
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ کے لیے بہار سے بری خبر موصول ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امت شاہ کے خلاف مظفر پور کے چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ (سی جے ایم) ہری پرساد کی عدالت میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی میں بی جے پی صدر پر قوم پرچم کی بے عزتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عرضی سوائی پٹی تھانہ کے چترسی گاؤں باشندہ دیواکر کمار نے داخل کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ امت شاہ کے ذریعہ پرچم کشائی کے وقت پاؤں میں جوتا پہنے رکھنا ہندوستانی پرچم کی بے عزتی ہے اور اس سے مجھے بہت تکلیف پہنچی ہے۔ دیواکر کمار کی عرضی سی جے ایم نے سماعت کے لیے اے سی جے ایم انجو سنگھ کی عدالت میں منتقل کر دیا ہے۔ 12 ستمبر کو اس معاملے کی سماعت بھی ہونا طے پا گیا ہے۔
دیواکر کمار نے عرضی میں تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 15 اگست کو اپنے گھر پر وہ یو ٹیوب پر ملک کے مختلف علاقوں میں ہو رہی پرچم کشائی تقریب کا نظارہ کر رہا تھا۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ بھی پارٹی صدر دفتر میں پرچم کشائی کرنے والے تھے۔ دیواکر کمار نے مزید لکھا ہے کہ جب امت شاہ کو جوتا پہن کر پرچم کشائی کرتے ہوئے دیکھا تو اس منظر نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی۔ ان کا یہ عمل ہندوستانی پرچم کی بے عزتی ہے اور اس کی سزا انھیں ضرور ملنی چاہیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Sep 2017, 10:00 PM