کورونا کے سبب اپنے پیاروں کو کھو دینے والے خاندانوں کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے: راہل گاندھی
کانگریس لیڈر رہل گاندھی نے پھر الزام لگایا کہ حکومت کورونا سے مرنے والوں کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے سے گریز کر رہی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے سبب جان گنوانے والے ہر کنبے کو چار لاکھ روپے کے معاوضے کی مانگ کو دہرایا ہے۔ کانگریس لیڈر رہل گاندھی نے پھر الزام لگایا کہ حکومت کورونا سے مرنے والوں کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے دکھوں کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
راہل گاندھی نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کانگریس پارٹی کے دو مطالبات ہیں، کووڈ سے مرنے والوں کے صحیح اعداد و شمار بتائے جائیں اور جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کووڈ بیماری کے سے سبب کھو دیا ہے، انہیں 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جانا چاہئے‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔