وَن نیشن، وَن الیکشن: 8 رکنی کمیٹی کا اعلان، رام ناتھ کووند کے علاوہ امت شاہ، ادھیر رنجن چودھری اور آزاد کا نام شامل

مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال خصوصی مدعو رکن کے طو رپر کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہوں گے اور محکمہ قانونی امور کے سکریٹری نتن چندر سکریٹری ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>رام ناتھ کووند، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

رام ناتھ کووند، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

مرکز کی مودی حکومت نے ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ یعنی ایک ملک، ایک انتخاب کے لیے ملک کے سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں مجموعی طور پر 8 لوگ شامل کیے گئے ہیں۔

مرکزی حکومت کی 2 ستمبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد، 15ویں مالیاتی کمیشن کے سابق صدر این کے سنگھ، لوک سبھا کے سابق جنرل سکریٹری سبھاش کشیپ، سینئر وکیل ہریش سالوے اور سابق چیف وجلنس کمشنر سنجے کوٹھاری کو رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔


مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال خصوصی مدعو رکن کے طو رپر کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہوں گے اور محکمہ قانونی امور کے سکریٹری نتن چندر سکریٹری ہوں گے۔ مرکزی حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کا ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں ہوگا۔ کمیٹی فوراً کام شروع کرے گی اور جلد ہی سفارشات کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔