مظفر نگر میں بس اور منی ٹرک کے درمیان تصادم، دو نوجوان ہلاک، دو زخمی
اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے ککرولی تھانہ علاقے میں اتوار کو ایک تیز رفتار بس کے ایک منی ٹرک (میجک) سے ٹکرانے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے ککرولی تھانہ علاقے میں اتوار کو ایک تیز رفتار بس کے ایک منی ٹرک (میجک) سے ٹکرانے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ ککرولی پولیس اسٹیشن کے انچارج (ایس ایچ او) سنیل کاسانہ نے بتایا کہ ککرولی کے چوری والا گاؤں کے نزدیک دولت پور چوراہے پر تیز رفتار نجی مسافر بس اور منی ٹرک (میجک) کے درمیان تصادم میں دو نوجوان شری کرشنا (18) اور شبھم (27) کی موت ہوگئی۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کو منیٰ کی خیمہ بستی پہنچانے کا عمل شروع
ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین جاگرن پروگرام میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں چورے والا واپس جا رہے تھے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس ڈرائیور موقع پر بس چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہریار... غزلوں کے ذریعے فلموں کو مقبول بنانے والا شاعر
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔