کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور برقرار، پہلگام سرد ترین جگہ

وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار رہتے ہوئے سیاحتی مقام پہلگام کو مسلسل تیسرے دن بھی سرد ترین جگہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>کشمیر میں سردی / یو این آئی</p></div>

کشمیر میں سردی / یو این آئی

user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار رہتے ہوئے سیاحتی مقام پہلگام کو مسلسل تیسرے دن بھی سرد ترین جگہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 11 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 12 سے 15 دسمبر تک موسم میں تبدیلی رونما ہو سکتی ہے اور اس دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اگلے تین دنوں کے دوران شبانہ درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ درج ہو سکتی ہے تاہم بعد ازاں اس میں 15 دسمبر تک بہتری متوقع ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔