تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ

شمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔طیاروں کی آمدوفت بھی کہر کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویرآئ اے این ایس</p></div>

فائل تصویرآئ اے این ایس

user

یو این آئی

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔رات میں سردی کی شدت اور صبح میں کہر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔دونوں ریاستوں کے علاقوں میں ریکارڈ سطح پر درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔کئی مقامات پر دس بجے تک بھی کہر میں کمی نہیں ہورہی ہے۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بیشتر مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم درج کیاجارہا ہے۔راجندر نگر میں اقل ترین درجہ حرارت13.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔


شمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔طیاروں کی آمدوفت بھی کہر کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔عادل آباد، کھمم کے بشمول کئی ایجنسی علاقوں میں سردی کی شدت زائد درج کی جارہی ہے۔ایجسنی علاقوں میں درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا ہے۔اے پی میں بھی سردی کی شدت زائد درج کی جارہی ہے اوربالخصوص شمالی آندھراکے کئی علاقے شدید سردی سے متاثر ہیں۔الوری سیتاراماراجو کے چنتاپلی اور نواحی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 6.5ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔